Home Uncategorized انڈونیشیا عام انتخابات،صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو کاجیت کا اعلان

انڈونیشیا عام انتخابات،صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو کاجیت کا اعلان

Share
Share

جکارتہ: انڈونیشیا میں ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار سابق جنرل پرابوو سوبیانتو نے58فیصد ووٹوں کی برتری پر جیت کا اعلان کردیا۔

انڈونیشیا میں انتخابی عمل میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ 6 گھنٹے جاری رہنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ختم ہوگئی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

صدارتی انتخابات میں وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو کو مضبوط برتری حاصل ہے، غیرسرکاری نتائج کے مطابق وہ مخالف صدارتی امیدواروں انیس باسویدان اور گنجر پرانوو سے اب تک کے نتائج کے مطابق 58فیصد ووٹوں سے آگے ہیں ۔

انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں 78 سے 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے اپنی جیت کا اعلان کردیا۔

ایک مقامی سٹیڈیم میں جمع اپنے حامیوں کے سامنے انتخابات میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ ان کی یہ فتح تمام انڈونیشینز کی فتح ہے، ہم انڈونیشیا کے سب سے قابل بیٹوں اور بیٹیوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...