Home Uncategorized رفح سے شہریوں کے جبری انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اقوام متحدہ

رفح سے شہریوں کے جبری انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اقوام متحدہ

Share
Share

جینیوا: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ رفح سے فلسطینیوں کی جبری انخلاء کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں رفح کے علاقے کو خالی کرنے کے منصوبے کے بارے میں انفرادی یا مشترکہ طور پر دفتر سے رابطہ نہیں کیا، دفتر رفح سے فلسطینیوں کی جبری انخلاء کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔

دفتر کے ترجمان جینز لایرکے نے رفح کے منصوبوں کے بارے میں خبررساں ادارے کے سوالات کے جواب میں کہا کہ “اسرائیلی حکام نے کبھی بھی ہمارے ساتھ باضابطہ طور پر بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اقوام متحدہ جبری یا غیر ارادی طور پر انخلاء میں حصہ نہیں لیتی، اس وقت شہریوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے”۔

اس سے قبل اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے اقوام متحدہ کے اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حماس سے شہریوں کو بچانے اور انہیں ایک ایسے جنگی علاقے سے نکالنے کے لیے اسرائیل کی کوششوں میں تعاون کریں جہاں دہشت گرد انھیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے رفح کو حماس کا “آخری گڑھ” قرار دیا تھا جہاں تحریک کے عسکریت پسندوں کی چار بٹالین تعینات ہیں، اسرائیل اس وقت تک حماس کو ختم کرنے کا اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتا جب تک وہ شہر میں موجود ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...