Home نیوز پاکستان پی ایس ایل 9 کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تیار کرلیا گیا

پی ایس ایل 9 کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تیار کرلیا گیا

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ9 کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان تیار کر لیا گیا۔میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر کے مطابق 04 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز اور 90 انسپکٹرز پی ایس ایل کے دوران فرائض سرانجام دیں گے جبکہ قذافی سٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 900 سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے۔

عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی سٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03 پارکنگ سٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی، میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا،۔

ٹیم کی موومنٹ کے دوران مخصوص روڈز کو کچھ لمحوں کے لئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...