Home Uncategorized شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھارت کے شہر ممبئی میں اپنا ذاتی ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔

گوری خان نے اپنے نئے ریسٹورنٹ کا نام ’ٹوری ممبئی‘ رکھا ہے اور اس کی انٹیریئر ڈیزائننگ بھی گوری خان نے خود کی ہے، افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کے متعدد ستاروں نے شرکت کی جس میں کرن جوہر، چنکی پانڈے، سوزین خان، سنجے کپور، سیما سجدے، مہیپ کپور اور دیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور وہ متعدد ہوٹلوں کو اپنی خدمات مہیا کر چکی ہیں تاہم اپنے نئے ریسٹورنٹ کے حوالے سے گوری خان نے ایک ہفتہ قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لوگوں کو خبر دی تھی اور جلد افتتاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...