Home Uncategorized منی ہائیسٹ کی نیروبی نے ھی نہتے فلسطینیوں کے کے حق میں آواز بلند کر دی

منی ہائیسٹ کی نیروبی نے ھی نہتے فلسطینیوں کے کے حق میں آواز بلند کر دی

Share
Share

میڈرڈ: نیٹ فلکس کی مشہور سیریز منی ہائیسٹ کی “نیروبی” بھی نہتے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بول پڑیں۔

سپینش اداکارہ البا فلورس جو نیٹ فلکس کی مشہور سیریز منی ہائیسٹ میں نیروبی کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں، اداکارہ نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا اور ایک بیج بھی لگا رکھا تھا جس کے ذریعے انہوں نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کی، البا فلورس کے بیج پر اسلحے کی تجارت بند کرو، غزہ پر فائر بند کرو کے مطالبات درج تھے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے بولنے کا موقع ملے گا، میں ایک یاد دہانی کرانا چاہتی ہوں کہ میرے لیے یہ تاریک میں ڈوبا وقت ہے کیونکہ غزہ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے یاد کیے بغیر یہاں آنا اور اپنی خوشی منانا میرے لیے مشکل ہے، اسی لیے میں نے ایک چھوٹا سا بیج لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اس کیلئے یہ جگہ نہیں لیکن یہ فلسطینیوں کو سننے کا وقت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سپین کی حکومت کو جنگ کو روکنے کیلئے جو کچھ کرنا چاہیے وہ کر سکتی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ نسل کشی ختم ہو جائے گی اور ہمیں جلد ہی ایک آزاد فلسطین ملے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...