Home سیاست ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کونسل کا دائرہ اختیار نہیں،مظاہر نقوی

ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کونسل کا دائرہ اختیار نہیں،مظاہر نقوی

Share
Share

اسلام آباد: سابق جج سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کا کہنا ہے کہ آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔

سیکریٹری جوڈیشل کونسل کو خط میں جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی نے کہا کہ کونسل کی کارروائی میرے استعفے کے باوجود جاری ہے جبکہ میں 10 جنوری کو مستعفی ہو چکا ہوں جسے صدر نے منظور کر لیا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں بھی شائع ہو چکا ہے اس لیے سپریم جوڈیشل کونسل کا 12 جنوری کا حکم غیر قانونی ہے، اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ میں آئینی اور قانونی طور پر کونسل کی اس کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...