Home Uncategorized برانڈڈ بیگز کی کاپی تیار کر کے فروخت کرنیوالی خاتون پکڑی گئی

برانڈڈ بیگز کی کاپی تیار کر کے فروخت کرنیوالی خاتون پکڑی گئی

Share
Share

ٹوکیو: برانڈڈ بیگز کی کاپی تیار کر کے فروخت کرنے والی معمر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ نامعلوم خاتون نے چند سال قبل شہر کے علاقے کاتسوشیکا میں اپنی چھوٹی سی بیگ کی دکان کھولی تھی جہاں وہ اپنے خود کے بنائے ہوئے بیگز فروخت کر رہی تھیں، تاہم کاروبار زیادہ منافع بخش نہیں تھا اور کورونا وبا کے دوران کاروبار نقصان میں جانے لگا۔

انہی مشکل حالات میں خاتون نے اپنے مسئلے کا حل ایک ٹی وی پروگرام کو دیکھ کر نکال لیا جس میں بڑی بڑی ڈیزائنر کمپنیوں کے بیگز اور دیگر لوازمات کو دکھایا جا رہا تھا، یہ دیکھ کر خاتون نے ان کی نقل تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

معمولی تحقیق کے بعد آخر کار خاتون نے آن لائن برانڈڈ فیبرک اور مصنوعی چمڑے کی مارکیٹ کی کھوج لگائی، انہوں نے ان برانڈڈ فیبرک اور مصنوعی چمڑے کے آرڈر دیئے اور اپنی سلائی مشین کا استعمال کرتے ہوئے لگژری بیگ بنانا شروع کر دیا اور گاہگوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

لیکن خاتون کی اس کارروائی کا پولیس کو رواں ماہ علم ہوا جس پر پولیس نے ان کی دکان پر فوری چھاپہ مارا جہاں انہیں 330 سے زیادہ جعلی برانڈڈ مصنوعات فروخت کیلئے رکھی ہوئی ملیں۔

پولیس نے خاتون کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جس کے بعد خاتون نے بیگ اور بٹووں کی جعلسازی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا یہ سب انہوں نے اپنے گھر میں ایک سادہ سلائی مشین کے ذریعے ہاتھ سے بنائے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...