Home سیاست علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کے لیے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی

علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کے لیے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی

Share
Share

پشاور: نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کے لیے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے بغیر انہیں وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا۔نوٹیفیکیشن کے بعد علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کا پروٹوکول لے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور گلستان پارک ہزار خوانی میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے جائیں گے، اس حوالے سے انہوں نے سکیورٹی فراہمی کے لیے آئی جی پولیس سے رابطہ کیا ہے، جس پر پولیس کی جانب سے احتجاجی جلسے اور علی امین گنڈاپور کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سی پی او ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو تھریٹس ہیں، اس لیے سکیورٹی فراہم کی جا سکتی ہے۔علی امین گنڈاپور کا بطور وزیراعلیٰ نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا۔
نوٹیفکیشن کے بغیر انہیں وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول نہیں دیا جا سکتا۔نوٹیفیکیشن کے بعد علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کا پروٹوکول لے سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...