Home کھیل ‎پی ایس ایل9،لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

‎پی ایس ایل9،لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

Share
Share

‎لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔

‎قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

‎لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 71 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

‎لاہور قلندرز کے اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے پہلے بیٹبگ کرتے ہوئے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

‎صاحبزادہ فرحان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ فخر زمان 13 اور عبداللہ شفیق 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

‎اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے تیمل ملز نے 2، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

‎اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ، تیمل ملز شامل ہیں

‎لاہور قلندرزمیں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...