Home نیوز پاکستان ‎سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 9 دہشت گرد مارے گئے

‎سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 9 دہشت گرد مارے گئے

Share
Share

‎ راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 16-17 فروری کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔

‎آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد بابری بھی مارے گئے۔

‎جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزم واد بھی برآمد ہوا۔

‎آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے جام شہادت نوش کیا۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...