Home سیاست ‎خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

‎خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

Share
Share

‎ اسلام آباد / پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

‎کے پی میں سے 43 آزاد ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے جس میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار اسد قیصر، عمر ایوب، شہریار آفریدی اور شیر افضل مروت سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

‎این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ، این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب، این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

‎اسی طرح، خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک ایک ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

‎الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار تین روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...