Home Uncategorized ‎ایران میں جنونی شخص نے والد اور بھائیوں سمیت خاندان کے 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

‎ایران میں جنونی شخص نے والد اور بھائیوں سمیت خاندان کے 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Share
Share

‎تہران: ایران میں 30 سالہ شخص نے کلاشنکوف کا برسٹ چلا کر اپنے خاندان کے 12 رشتہ داروں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

‎عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایران کے صوبے کرمان کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔ جنونی شخص نے نہایت قریب سے گولیاں ماری تھیں جس کے باعث تمام افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔

‎ایران کے وزارت انصاف کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر بھی فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم خود مارا گیا۔

‎ایرانی پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ قتل ہونے والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی۔

‎پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اس ہولناک واردات کے محرک کا اب تک پتا نہ چل سکا تاہم کہا جا رہا ہے کہ ملزم نے خاندانی تنازع کے باعث ایسا کیا۔

‎دوسری جانب عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے اپنے باپ اور بھائیوں سے تنازع تھا تاہم اندازہ نہیں تھا کہ وہ یہ انتہائی قدم بھی اُٹھا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...