Home کھیل پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9،ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

Share
Share

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

اوپنرز محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ میلان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے 79 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 13 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پی ایس ایل کے آخری تین فائنل کھیلنے والے محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کافی متوازن نظر آرہی ہے۔

ملتان سلطانز نے 2021 میں ٹورنامنٹ جیتا اور 2022 اور 2023 میں رنر اپ رہی، دوسری جانب شان مسعود کی قیادت میں کراچی کنگز بھی میدان میں اترنے کو تیار ہے۔

ملتان سلطانز میں محمد رضوان (کپتان)، داؤد ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی شامل ہیں

کراچی کنگز کی ٹیم میں جیمز ونس، شان مسعود (کپتان)، سعد بیگ، محمد نواز، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سامس، حسن علی، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد عامر خان شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...