Home سیاست بیوروکریسی کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، مریم نواز

بیوروکریسی کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، مریم نواز

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیوروکریٹس کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

مسلم لیگ ( ن ) کی سینیئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے بیوروکریسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...