Home سیاست مولانا فضل الرحمان کا احتجاجی سیاست کرنے اور سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان کا احتجاجی سیاست کرنے اور سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب احتجاجی سیاست ہو گی اور سڑکوں پر نکلیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جن سے امیدیں ہوتی ہیں ان کو ہی لایا جاتا ہے، اب فیصلے میدان میں ہوں گے، یہ ایک سنجیدہ فیصلہ ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے صاف اور شفاف انتخابات کا ماحول پیدا ہوگا، اُن سے کہا کہ میرا اور آپ کا بہت سخت اختلاف ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ انتخابی نتائج مسترد کرنے کے مؤقف پر قائم ہوں، دھاندلی ماضی میں بھی ہوئی ہے اور موجودہ الیکشن میں بھی ہوئی، مجھے افسوس ہے دوسرا الیکشن ہے جو متازعہ ہو گیا، کچھ لوگ بند کمروں میں نتائج طے کر لیتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کے رسپانس کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...