Home Uncategorized سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی، غزہ سے اسرائیل کی واپسی ہے،وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی، غزہ سے اسرائیل کی واپسی ہے،وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

Share
Share

برلن: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کی واپسی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیراسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے،غزہ میں انسانی المیے پر توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے، شورش زدہ علاقے میں امداد نہ پہنچانا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کثیرالجہتی عمل کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر غور اور مذاکرات کے دروازے کھولنا ہوں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکیوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں درپیش انسانی المیے کا حل جنگ بندی ہے، اس پرعمل کرنے کے بعد ہی اسرائیل کے ساتھ بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔

فیصل بن فرحان نے اس بات پر بھی زوردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت میں اہم ترین پہلو آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا ہی ہو گا۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...