Home کھیل پی ایس ایل9،ملتان سلطانزکی کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست

پی ایس ایل9،ملتان سلطانزکی کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست

Share
Share

ملتان:پی ایس ایل 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی، کراچی کنگز کے 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 30، شعیب ملک نے 53 اور کیرون پولارڈ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے محمد علی نے 3، ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی نے 2،2 جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور محمد رضوان 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

ڈیوڈ میلان 52 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس 79 اور خوشدل شاہ 28 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...