Home سیاست ‎بلوچ طلبا بازیابی کیس،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دوبارہ طلب

‎بلوچ طلبا بازیابی کیس،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دوبارہ طلب

Share
Share

‎اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا بازیابی کیس میں 28 فروری کونگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو دوبارہ طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبا بازیابی کیس کے سلسلے میں وزیراعظم اور وزرا جواب نہیں دے سکتے تو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہیے۔

‎بلوچ طلبا بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عدالت کے طلب کرنے کے باجود دوسری بار بھی پیش نہیں ہوئے۔

‎اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم دوسری دفعہ نہیں آئے۔ نگراں وزیراعظم سے پوچھ لیں۔ ان کو اس لیے بلایا تھا کیونکہ وہ جواب دہ ہیں۔ سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سرکاری ملازم ہیں۔

‎جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ سب افسران جواب دہ ہیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ اپنے ملک کے شہریوں کی بازیابی کے لیے 2 سال لگے۔ نگراں وزرا ، سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ کدھر ہیں ؟۔اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ 12 لاپتہ طلبہ ابھی بازیاب نہیں ہوئے جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق 8 طلبا بازیاب نہیں ہوئے۔

‎جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس میں کہا کہ 3 حکومتیں ابھی تک لاپتہ بلوچ سٹوڈنٹس کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کر سکیں۔ مسنگ پرسنز کے اور بھی حساس کیسز سنتے ہیں۔ یا پھر ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں یا آپ ان افراد کے خلاف کرمنل کیسز کی تفصیل بتائیں۔ یہ لوگ خود بھاگ گئے یا کسی تیسرے نے اغوا کیا۔ اس صورت میں پھر ریاستی اداروں کی ناکامی ہے۔

‎اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ نئی حکومت آئے گی انہیں پالیسی بنانے کا وقت دیں جس پر جسٹس محسن نے استفسار کیا کہ وہ کیا کہیں گے کہ جبری گمشدگیاں ہونا چاہیے ہیں؟ کچھ اداروں کو جو استثنا ملا ہوا ہے وہ نہیں ملنا چاہیے۔

‎جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایم پی او آرڈرز کو غلط استعمال کرتے رہے۔ اب عدالتی فیصلے کے بعد وہ توہین عدالت کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔

‎پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ کل میرے گھرپر ماسک پہنے لوگوں نے چھاپہ مارا گیا میرے ملازم کو پکڑ کر لے گئے۔ جسٹس محسن اختر نے کہا کہ شیرافضل مروت کے گھر رات 3 بجے کیوں گئے۔ میں بتا دیتا ہوں کہیں گے کہ گئے ہی نہیں۔ یہ ایم این اے اور وکیل ہیں ان کے ساتھ اسلام آباد میں یہ ہو رہا ہے۔ اگر رکن اسمبلی کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو بلوچستان میں عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ آئی جی کا رویہ ٹھیک نہ ہوگا تو ہٹا دینا چاہیے۔
‎بعدازاں عدالت نے اٹھائیس فروری کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...