Home سیاست ‎پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

‎پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

Share
Share

‎پشاور:پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

‎درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موٴقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے اور ان کی اسکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے، پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے اور مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔

‎درخواست میں کہا گیا کہ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے لئے کاغذات جمع کرائے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہیں، امیدواروں نے بیان حلفی دیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتا اور صرف سپریم کورٹ کو ہی یہ اختیار حاصل ہے۔

‎تحریک انصاف نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...