Home سیاست ن لیگ کے ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

ن لیگ کے ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

Share
Share

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ ہوئی، اسپیکر کے انتخاب کے لئے تمام 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔

مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 225 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر نےتھے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کے درمیان ہوا۔

ایوان میں اجلاس شروع ہوا تو دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ سیکرٹری اسمبلی عامر حبیب نے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا طریقہ کار ایوان میں بتایا۔ ایوان میں دائیں جانب تین بوتھ بنائے گئے، جس میں پی پی ون سے 125 ممبران، بائیں جانب پولنگ بوتھ نمبر دو میں پی پی 126-250 اور تین میں پی پی 251-371 تک ووٹ ڈالا۔

قبل ازیں اجلاس میں چھ معزز ممبران نے حلف اٹھایا۔ جن میں پی پی 214 وسیم خان بادو زئی، پی پی 157 فرحت عباس، پی پی 203 رائے محمد مرتضی اقبال
پی پی 83 فتح خالق بندیال، پی پی 30 چوہدری شافع حسین اور پی پی 70 تشکل عباس وڑائچ شامل ہیں۔

نئے اراکین کے حلف کے بعد پنجاب اسمبلی ایوان میں حلف اٹھانے والے ممبران کی تعداد 327 تک پہنچ گئی۔ اسپیکر کے انتخاب میں تمام 327 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین میں سے 321 نے گزشتہ روز حلف اٹھایا

خیال رہے کہ عددی اعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین میں سے 321 نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔

صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل 98 ارکان کے ساتھ ایوان میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے 5، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیاالحق کا ایک ایک رکن پنجاب اسمبلی کا رکن ہے ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...