Home سیاست پی ٹی آئی نے رانا آفتاب کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا

پی ٹی آئی نے رانا آفتاب کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم سارے صوبے کی پولیس اُن کی گرفتاری کیلیے اسمبلی کے ارد گرد موجود ہے اور اُن کو حراست میں لیے جانے کا خدشہ ہے۔

حماد اظہر کے مطابق اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال اور پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رانا آفتاب کو بھی 212 زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے وہ پانچ بار صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔

حماد اظہر نے لکھا کہ جمہوریت کا شب خون مارنے والی ن لیگ کے پاس صرف 40 کے قریب حقیقی ممبر ہیں اور باقی تمام مسترد شدہ 9 فروری کی جعل سازی کی پیداوار ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...