Home Uncategorized گلوکارہ شازیہ منظور کا لائیو شو میں کامیڈین پر تشدد،تھپڑ رسید کردیا

گلوکارہ شازیہ منظور کا لائیو شو میں کامیڈین پر تشدد،تھپڑ رسید کردیا

Share
Share

لاہور: ‘بتیاں بجائی رکھ دی’ اور ‘چن میرے مکھناں’ کے گانے سے مشہور ہونے والی لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے جگت مارنے پر لائیو شو کے دوران کامیڈین شیری ننھا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

حال ہی میں شازیہ منظور نے اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں گلوکارہ نے کامیڈین شیری ننھا کو ان کے ساتھ نامناسب انداز میں بات کرنے پر تھپڑ رسید کیا۔

شازیہ منظور نے کامیڈین کو تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ میں نے پچھلی بار بھی ان کی نامناسب جگت کو مذاق کہہ کر عوام کے سامنے پیش کیا تھا لیکن اس بار میں سنجیدہ ہوں، آپ خواتین کے ساتھ اس طرح کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟

گلوکارہ نے کامیڈین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم مجھ سے ‘ہنی مون’ کی بات کررہے ہیں، تم خواتین سے اس طرح بات کرتے ہو؟ تمہیں شرم نہیں آتی؟

شازیہ منظور کا غصہ دیکھ کر میزبان محسن عباس حیدر نے کامیڈین شیری سے کہا کہ تم اپنے پاس سے جگتیں کیوں مارتے ہو؟ تمہیں کتنی بار بولا ہے کہ جو اسکرپٹ میں لکھا ہو صرف وہی بولا کرو۔

محسن عباس حیدر کی بات سُن کر کامیڈین شیری نے روتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ غصہ کر گئی ہیں، اُن کو معلوم ہے کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں، پھر بھی اس طرح غصہ کررہی ہیں۔

شو کے میزبان اور دیگر کامیڈین بھی گلوکارہ شازیہ منظور کو پُرسکون کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اُن کا غصہ کم نہیں ہوا۔

شازیہ منظور کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں، کچھ صارفین نے کہا کہ گلوکارہ نے بالکل ٹھیک کیا جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں کامیڈین شیری ننھا کی عزت کرنی چاہیے تھی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ شو کے تخلیق کار جان بوجھ کر ریٹنگ اور ویوز کے لیے ایسا مواد شامل کرتے ہیں کیونکہ اب یہ کلپ وائرل ہوجائے گا۔

بعدازاں، شازیہ منظور، شو کے میزبان محسن عباس حیدر اور کامیڈین نے بتایا کہ یہ سب ڈرامہ تھا، گلوکارہ نے مذاق میں شیری ننھا پر تشدد کیا تھا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...