Home سیاست ‎سندھ اسمبلی اجلاس،نومنتخب آزاد اراکین نے حلف اٹھا لیا

‎سندھ اسمبلی اجلاس،نومنتخب آزاد اراکین نے حلف اٹھا لیا

Share
Share

‎کراچی:تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین اور جماعت اسلامی کے ایک رکن سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

‎سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس 19 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

‎تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین اور جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق سمیت 10 ارکان نے آج سندھ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

‎ سپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
‎پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے تین، تین ارکان نے حلف نہیں لیا۔

‎گزشتہ روز 147 ارکان نے سندھ اسمبلی میں حلف لیا تھا، ابتک مجموعی طور پر 157 ارکان سندھ اسمبلی حلف لے چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے 163 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

‎یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے پر پہلے آزاد ارکان سندھ اسمبلی نے حلف نہیں لیا تھا۔

‎پیپلز پارٹی کی جانب سے سپیکر کیلئے سید اویس شاہ اور ڈپٹی سپیکر کیلئے انتھونی نوید کو نامزد کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے سپیکر کیلئے صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی سپیکر کیلئے راشد خان میدان میں ہیں۔

‎دونوں عہدوں کیلئے انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...