Home سیاست ‎پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا

‎پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا

Share
Share

‎لاہور: پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا۔

‎پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب گزشتہ روز ہوا اور یہ دونوں عہدے مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا جس کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

‎اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں، جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائیگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

‎مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب امیدوار ہیں۔

‎خیال رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل کیا ہے، میاں اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

‎ موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...