Home سیاست ‎آصف زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی ملاقات، حکومت سازی پرگفتگو

‎آصف زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی ملاقات، حکومت سازی پرگفتگو

Share
Share

‎کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی ہے۔جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

‎بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔

‎ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

‎واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

‎بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔

Share
Related Articles

امید ہے دہشتگردی کے واقعے کے بعد ساری جماعتیں اکٹھی ہوں گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا...

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد...

وزیر دفاع کو ذرا سی شرم ہوتی تو آج سانحہ جعفر ایکسپریس کی وجہ سے استعفیٰ دے دیتے،اسد قیصر

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر...

مذمت سے بات نہیں بنے گی طے کرنا ہوگا کہ ہم نے کیا کرنا ہے؟،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...