Home سیاست ‎اگر ساری دیگ ہی گندی ہے تو پھر ری الیکشن کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے، سراج الحق

‎اگر ساری دیگ ہی گندی ہے تو پھر ری الیکشن کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے، سراج الحق

Share
Share

‎اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مظلومیت کی وجہ سے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔ اس الیکشن سے میں نے اخذ کیا ہے کہ تقسیم شدہ مینڈیٹ ان طاقتوں کو بہتر لگتا ہے جنہوں نے اپنے فیصلے کرنے ہوں۔

‎اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں بہت محنت کی اور پہلی بار 750 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے، 8 فروری کو الیکشن ہوئے اور 9 فروری کو نتائج آئے تو وہ دن میرے لیے بہت مشکل تھا، ہم نے بہت محنت کی اور نتائج نہ آئے۔

‎سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں ویسے بھی محنت کا پھل کم ملتا ہے، مزدور کو اور کسان کو بھی، میں نے اس ناکامی کو اپنے سر لیا اور جماعت کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وہ تو بعد میں ثابت ہو گیا کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

‎انہوں نےمزیدکہا کہ سرکاری افسران نے بھی بیان دیئے، ہمارا مطالبہ ہے جہاں سے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے وہاں ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔

‎امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں گئے ہیں اور اس دھاندلی کے بارے میں درخواستیں دی ہیں، کے پی میں بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کی وجہ سے مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، کے پی میں مظلومیت کی وجہ سے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

‎سراج الحق نے کہا کہ 2018ء کے مقابلے میں میرے حلقے کے عوام نے مجھے زیادہ ووٹ دیئے ہیں، اس کا بیرونی مبصرین نے بھی جائزہ لیا ہے کہ یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا خراب ترین الیکشن ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 20 ہزار ووٹوں کے بجائے 2 ہزار کر دیا گیا، اگر ساری دیگ ہی گندی ہے تو پھر ری الیکشن کروانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن ری الیکشن سے پہلے 50 ارب روپے قوم کے ضائع کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...