Home نیوز پاکستان ‎آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر رات سے برفباری کا سلسلہ جاری

‎آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر رات سے برفباری کا سلسلہ جاری

Share
Share

‎نیلم: آزاد کشمیرکے سیاحتی مقامات پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

‎آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ اور اڑانگ کیل ، تاؤبٹ، جاگراں، شونٹھر، گریس اور سرگن کی وادیوں میں رات گئے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

‎مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں بارش، ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔

‎زیارت، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔

‎محکمۂ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

‎تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہِ قراقرم بحال نہ ہو سکی، سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

‎اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، شاہراہِ قراقرم کو کلیئر کرنے کا کام آج شروع کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...