Home Uncategorized ‎چین کی پرائمری، سیکنڈری کے بچوں کو مصنوعی ذہانت پڑھانے کی تیاری

‎چین کی پرائمری، سیکنڈری کے بچوں کو مصنوعی ذہانت پڑھانے کی تیاری

Share
Share

‎بیجنگ:چین کی جانب سے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) پڑھانے کی تیار کر لی گئی۔

‎میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بیس نصاب متعارف کرا رہے ہیں جس کیلئے ابتدائی طور ملک کے 184 پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد اے آئی تعلیم کی ترقی کو بہتر طور پر فروغ دینا ہے۔

‎چین کی وزارت تعلیم نے مزید بتایا کہ اے آئی تعلیم کے نفاذ کو آسان بنانے کیلئے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو بنیادی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، جنرل ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ کورسز پر انحصار، تعلیمی اور تدریسی وسائل کو مزید تقویت دینا چاہیے اور اساتذہ کی رہنمائی کرنا چاہیے، نامزد بیسس کیلئے رہنمائی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

‎چینی وزارت تعلیم نے کہا کہ اقدام کا مقصد دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ طلباء کی جامع ترقی کو فروغ دینا بھی ہے تاکہ اے آئی سکول پر مبنی نصاب تیار کرنے، نظم و ضبط کو مربوط کرنے، تدریسی طریقوں کی اصلاح، ڈیجیٹل تعلیمی وسائل کی مشترکہ تعمیر اور اشتراک، اساتذہ کی ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے میں مثالی اور اہم کردار ادا کیا جا سکے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...