Home کھیل ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف،گلیڈی ایٹرزکی بیٹنگ جاری

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف،گلیڈی ایٹرزکی بیٹنگ جاری

Share
Share

ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیدیا۔ہدف کے تعاقب میں
گلیڈی ایٹرزکی بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سلطانز کیخلاف ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر ملان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...