Home سیاست پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔

147 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی پی پی کے نوید انتھونی امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم کی طرف سے راشد خان میدان میں ہیں۔

آج تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں حلف اٹھانے والے ارکان کی مجموعی تعداد 157 ہوگئی۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جبکہ جی ڈی اے کے 3 اراکین آج بھی غیر حاضر ہیں۔

114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...