Home سیاست ‎مریم نواز کا خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین

‎مریم نواز کا خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین

Share
Share

‎لاہور: نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

‎اپنے ایک بیان میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا، شہربانو آپ کا شکریہ! آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔

‎مریم نواز نے مزید کہا کہ دباوٴ، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا، توقع کرتی ہوں پولیس فورس کا ہر فرد اسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...