Home سیاست ‎مبارک احمد ثانی کیس ،سپریم کورٹ کا دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ

‎مبارک احمد ثانی کیس ،سپریم کورٹ کا دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ

Share
Share

‎ اسلام آباد: مبارک احمد ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا۔

‎سپریم کورٹ نے جامعہ نعیمہ، دارالعلوم کراچی، جمعیت الحدیث، قرآن اکیڈمی اور جامعتہ المنتظر لاہور کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے تین ہفتوں میں تحریری گزارشات طلب کرلیں۔

‎سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ کوئی بھی عدالتی فیصلے پر رائے دینا چاہتا ہے تو تحریری طور پر تین ہفتوں میں دے سکتا ہے۔

‎چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جماعت اسلامی کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ہم نے بھی اس کیس میں نظرثانی درخواست دائر کی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی درخواست ابھی موصول ہوئی لیکن پڑھی نہیں۔

‎شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مبارک ثانی کیس میں عدالت کی درست معاونت نہیں ہوئی، درخواست گزار نے دفعات حذف کرنے کی استدعا کہیں کی ہی نہیں تھی۔

‎عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست کو نمبر لگانے کا حکم دیا اور سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...