Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کاشمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کاشمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

Share
Share

راولپنڈی: پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم میزائلوں سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...