Home Uncategorized عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس انتقال کر گئے

عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس انتقال کر گئے

Share
Share

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ گلوکار پنکج ادھاس چل بسے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادھاس کی عمر 72 سال تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ پنکج ادھاس کی بیٹی نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔

پنکج ادھاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے۔ پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکے نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی۔

پنکج ادھاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی۔ ان کے مشہور گانوں میں چٹھی آئی ہے ، چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں۔ پنکج ادھاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...