Home Uncategorized فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے، بھارتی میڈیا

فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے، بھارتی میڈیا

Share
Share

لندن: انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان اور انڈین اداکارہ گیتھیکا تیواری کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے۔

بھارت کے نامور فلمی نقاد کمال آر خان نے اپنے ولاگ میں بتایا ہے کہ گیتھیکا فیروز خان سے شادی کرنے کیلئے مسلمان بھی ہوسکتی ہے۔

کمال آرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان ہوچکی ہے کیوں کہ انہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔
خان کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان رومانس اس وقت پروان چڑھا جب ان کی ملاقات فلم کے سیٹ پر لندن میں ہوئی۔

دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب گیتھیکا نے اپنے انسٹاگرام پر فیروز خان کے ساتھ اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں جس کے ہدایت کار ذوالفقار علی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...