Home Uncategorized سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ تاحال بند، غیر اعلانیہ بندش سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا

سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ تاحال بند، غیر اعلانیہ بندش سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا

Share
Share

لاہور: پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ”ایکس“ کی بندش کو 10 روز ہوگئے، غیر اعلانیہ بندش سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کرنے والوں کو بھی پابندیوں کے خدشے کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز 16 فروری کو معطل کی گئی تھیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس کی بندش کی وجوہات بتانے سے تاحال قاصر ہے۔

دوسری جانب وی پی این سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ حکام وی پی این پر بھی پابندیاں لگا رہے ہیں۔

وی پی این کمپنی سرف شارک کی ترجمان لینا سرویلا نے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ وی پی این پر پابندیوں کی اطلاعات سے لگتا ہے کہ پاکستان شہریوں کا رابطہ ایک دوسرے اور باقی دنیا سے منقطع کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش سے سوشل میڈیا سروسز اور ٹیلی کام کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، ایک دن انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ٹیلی کام کمپنیز کو 94 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بھی شدید برہمی کا اظہار کر چکے ہیں، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم بحال نہیں کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...