Home سیاست بزدار ٹو کی خدمت گزار کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں، فیصل واوڈا

بزدار ٹو کی خدمت گزار کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں، فیصل واوڈا

Share
Share

کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بزدار ٹو کہنے پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ میں بزدار ٹو کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں بزدار 2 کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ اگر کسی قابل انسان نے بزدار 2 سے متعلق سیاسی سوال اٹھایا تو اس کا جواب ضرور دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ البتہ آپ کنیز کی اپنی زبانی ساری باتیں سن لیں، وہ درست کہہ رہی ہیں کہ اس ویڈیو بیان کے تحت ابھی تو مسلم لیگ (ن)کی چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہیں ابھی تو اور بھی نکلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ اور اتفاق فاؤنڈری کا کیس بھی کھلنا ہے، را سے لے کر ہر غلیظ الزام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بارے میں کنیز خود کہہ رہی ہیں میں نہیں کہہ رہا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...