Home سیاست ‎سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیا

‎سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیا

Share
Share

‎اسلام آباد: سنی اتحادکونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق کیس میں نیا موڑ آ گیا ، سربراہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیا۔
‎الیکشن کمیشن نے بیرسٹر علی ظفر کو سربراہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لکھا گیا خط دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جنرل الیکشن نہیں لڑی اور نہ ہی انہیں مخصوص نشستیں چاہئیں، خط سربراہ سنی اتحاد کونسل نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔

‎چیف الیکشن کمشنر نے علی ظفر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہئیں تو آپ انہیں کیوں مجبور کر رہے ہیں؟ جس پربیرسٹر علی ظفر نے سنی اتحاد کونسل کے خط سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

‎بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سنی اتحاد کونسل نے ایسے کسی خط کے حوالے سے نہیں بتایا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...