Home Uncategorized سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں قید 7 مجرموں کی سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں قید 7 مجرموں کی سزائے موت دے دی گئی

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں قید 7 مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان تمام افراد کو عدالت نے مملکت کے خلاف سازش کرنے والی دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کی تشکیل اور مالی معاونت کے جرم میں سزا سنائی تھی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مجرموں کی قومیت کی شناخت، ان کے جرائم اور عدالتی سماعت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کے ناموں اور القاب سے لگتا ہے کہ وہ سعودی شہری تھے۔

سعودی عرب میں مارچ 2022 میں ایک ہی دن میں سزائے موت کے 81 مجرموں کا سر قلم کی گیا تھا جو ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جب کہ دوسری بڑی تعداد آج کے 7 ہیں۔

سعودی عرب میں مجرموں کا سرقلم کرکے سزائے موت دی جاتی ہے۔ گزشتہ برس 170 مجرموں کو سزائے موت دی گئی تھی جن میں سے دو غداری کے مرتکب فوجیوں سمیت 33 کو دسمبر کے ماہ میں دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس کے پہلے دو ماہ میں یہ تعداد 29 ہوگئی۔ سعودی عرب کے ساتھ ایران اور چین بھی مجرموں کو موت سزا دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...