Home سیاست ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق سپیکر نامزد

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق سپیکر نامزد

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قائد میاں نواز شریف نے با ضابطہ طور پر مسلم لیگ ن کی طرف سے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم کے لیے اور سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

پارلیمانی پارٹی نے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پارلیمانی پارٹی نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر قرار داد بھی منظور کرلی، پارلیمانی پارٹی میں دو قراردادیں منظوری کے لئے پیش کی گئی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کا نام پیش کردیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کے نام کی توثیق کردی۔

پارلیمانی پارٹی نے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کو ڈائس بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نے شہبازشریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق صادق کو سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا اعلان کر دیا۔

ن لیگ کے قائد نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آتے ہی معیشت کو ٹھیک کریں گے کیونکہ معیشت سے سارے معاملات جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ حکومت معیشت کو ٹھیک کرے گی تو سب ٹھیک ہوگا، سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں، انشاء اللہ سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...