Home سیاست شہبازشریف کا اتحادی جماعتوں کی قیادت اور نومنتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

شہبازشریف کا اتحادی جماعتوں کی قیادت اور نومنتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

Share
Share

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کی قیادت اور نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

نامزد صدر آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عشائیہ میں شرکت کی، ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی ارکان کے وفد کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مگسی نے عشائیہ میں نمائندگی کی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری سالک حسین عشائیہ میں شریک ہوئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے بھی پارٹی رہنماؤں کے وفد کے ہمراہ شرکت کی، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی، آئی پی پی اور مسلم لیگ (ق) کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی بھی عشائیہ میں شریک تھے۔

شہبازشریف نے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کو مبارکباد دی، نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے شہبازشریف کو وزیراعظم نامزدگی پر مبارک دی، ارکان اسمبلی نے آصف علی زرداری کو صدر کے منصب پر نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...