Home سیاست ‎قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

‎قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

Share
Share

‎ اسلام آباد: قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں نومنتخب اراکین آج حلف لیں گے، پارلیمنٹ ہاوٴس جانے والے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے۔

‎افتتاحی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق افتتاحی اجلاس کے آغاز پر تلاوت کلام پاک، حمد وثنا اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

‎اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے اور حلف کے بعد نو منتخب اراکین رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے۔مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، نور عالم خان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچ گئے۔

‎پارلیمنٹ ہاوٴس جانے والے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے۔ ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک والے راستے بند ہیں جبکہ ریڈزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

‎ریڈزون جانے والے راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بعد ریڈزون میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...