Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عمر ایوب

‎بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عمر ایوب

Share
Share

‎اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے۔

‎پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت قرضے درست طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرض کا درست استعمال ہو۔

‎انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عوام کے مسائل کے خاتمے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

‎عمر ایوب نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی ہال میں اکٹھے آئیں گے، حلف بھی اٹھائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، بانی تحریک انصاف نے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

‎ادھر رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا ہمارا لیڈر دوتہائی اکثریت سے آئے گا۔

‎میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 180 نشستیں جیت چکے تھے، فارم 47 میں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی، ہم نے آئی ایم ایف کو نشاندہی کرائی ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوئے ہیں۔
‎علی محمد خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...