Home سیاست پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق اختتام پذیر،آرمی چیف نےدستوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق اختتام پذیر،آرمی چیف نےدستوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

Share
Share

راولپنڈی: ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔آرمی چیف نے شریک دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، 60 گھنٹے طویل مشق کا مقصد تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق میں پاک فوج کی 7 اور دوست ممالک کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔

دوست ممالک میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش قطر، امریکہ، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے 27 فروری 2024 تک منعقد کی گئی، آرمی چیف نے شریک دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...