Home Uncategorized آٹو کمپنی کا رواں سال تہہ ہونے والی کار متعارف کرانے کا فیصلہ

آٹو کمپنی کا رواں سال تہہ ہونے والی کار متعارف کرانے کا فیصلہ

Share
Share

ٹوکیو: معروف آٹو کمپنی رواں برس جولائی کے مہینے میں تہہ ہوجانے والی نئی کار متعارف کرائے گی جس کو کار کی طرح چلایا جاسکے اور موٹر سائیکل کی طرح پارک کیا جاسکے گا۔

4.5 فٹ چوڑی یہ سی ٹی 2 برقی گاڑی سکڑ کر 3.2 فٹ تک ہو جانے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کم جگہ میں پارک اور تنگ سڑک پر باآسانی چلایا جاسکتا ہے، سی ٹی 2 اپنی ویل بیس کو سمیٹ کر سائز چھوٹا کرتی ہے لیکن اس عمل میں ڈرائیور اور مسافروں کا کیبن چھوٹا نہیں ہوتا۔

یہ سواری ان افراد کے لیے مناسب نہیں جن کے لیے گاڑی کی رفتار اہمیت کی حامل ہوتی ہے، دیگر برقی گاڑیوں کے مقابلے میں یہ گاڑی سست رفتار ہے اور اپنے مکمل سائز میں 88 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جبکہ چھوٹے سائز میں 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

سٹی ٹرانسفارمر نامی کمپنی کی یہ اگلی جنریشن کی سی ٹی 2 کار رواں برس جولائی میں عالمی سطح پر متعارف کرائی جائے گی جس کی قیمت 17 ہزار 400 ڈالر ہوگی ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...