Home Uncategorized امریکی قانون سازوں کا جوبائیڈن سے پاکستانی انتخابات الزامات کی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ

امریکی قانون سازوں کا جوبائیڈن سے پاکستانی انتخابات الزامات کی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ

Share
Share

نیویارک: امریکی قانون سازوں نے صدر جوبائیڈن سے پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس مین گریگ کیسر کی سربراہی میں امریکی ایوان نمائندگان کے 31 ڈیموکریٹک ارکان نے مشترکہ طور پر لکھے ایک خط پر دستخط کیے، دستخط کرنے والوں میں پرمیلا جے پال، راشدہ طلیب، رو کھنہ، جیمی راسکن، الہان عمر، کوری بش اور باربرا لی شامل تھے۔

خط میں پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل اور بعد میں دھاندلی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اراکین نے خط میں انتخابات کے دن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم کرنے سے پہلے شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی کانگریس کے ممبران نے جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک تحقیقات سے یہ ثابت نہ ہو جائے کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی۔

خط میں جوبائیڈن سے کہا گیا ہے وہ پاکستانی حکام پر زور دیں کہ وہ ان تمام لوگوں کو رہا کریں جنہیں سیاسی تقریر یا سرگرمی میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہو، انہوں نے جامع تحقیقات اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...