Home نیوز پاکستان خیبرپختونخوا میں بارش اوربرفباری ، چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارش اوربرفباری ، چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا میں بارش اوربرفباری کاسلسلہ جاری ہے ، چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی جی ریسکیو پشاور کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 بچے، خاتون اور مرد شامل ہیں جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں ، چھتیں گرنے کے واقعات کے دوران متعدد جانور بھی ہلاک ہوئے، یہ واقعات پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں پیش ا?ئے۔

ڈی جی ریسکیو کا بتانا ہے کہ مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے مالی نقصانات بھی ہوئے۔

کے پی کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے، اسی طرح ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں کمسن بچی سمیت جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ضلع خیبر میں آج تیسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

وسری جانب بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور شاہراہیں بند ہونے سے معمولات زندگی متاثرہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...