Home سیاست قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیاجس میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کررہے ہیں ۔ اجلاس شروع ہوتے ہی نعرے بازی ،سنی اتحاد کونسل اور ن لیگی اراکین کی جانب سے نعرے بازے کا سلسلہ جاری ہے۔

ن لیگی اراکین اسمبلی نے سابق وزرائے اعظم کے گرد حصار بنا لیا ۔

اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین کی ایوان آمد جاری ہے، نومنتخب قومی اسمبلی آج خصوصی اجلاس میں قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، قومی اسمبلی اجلاس سے قبل قائد کے اسمبلی پہنچنے پر پارٹی کے نامزد وزیر اعظم شہبازشریف اور دیگر رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔

شہباز شریف کو پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم ، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ جے یو آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

336 رکنی ایوان میں وزیر اعظم بننے کے لیے 169ووٹ درکار ہیں، ایوان میں اتحادیوں کو 209 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 91 ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...