Home کھیل پی ایس ایل9،پی سی بی کا میچز نہ ہونے کی صورت میں ٹکٹ واپسی سے متعلق اہم اعلان

پی ایس ایل9،پی سی بی کا میچز نہ ہونے کی صورت میں ٹکٹ واپسی سے متعلق اہم اعلان

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کے روز واش آؤٹ ہونے والے مقابلوں کے ٹکٹس کی واپسی سے متعلق پی سی بی نے اہم اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف پرانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کی گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹ ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔

اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جاسکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

شق 2.1 کے مطابق “اگر کوئی میچ کسی بھی وجہ سے منسوخ کر دیا جاتا ہے، بشمول خراب موسمی حالات یا دیگر غیر متوقع حالات، ایسے میچ کے ٹاس سے پہلے، ٹکٹ ہولڈرز ٹکٹ کی قیمت کی مکمل واپسی کے اہل ہوں گے”۔

شق 3.3 کے مطابق، ایک درست درخواست موصول ہونے کے 10 کاروباری دنوں کے اندر ریفنڈز پر کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث تمام ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...