Home Uncategorized حماس فوری طور پر جنگ بندی پر رضامند ہو جائے، امریکی نائب صدر کملا ہیرس

حماس فوری طور پر جنگ بندی پر رضامند ہو جائے، امریکی نائب صدر کملا ہیرس

Share
Share

واشنگٹن : امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی پر رضامند ہو جائے جبکہ اسرائیل پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے پر بھی زوردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو الاباما میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بے گناہ لوگ ’انسانی تباہی‘ کا شکار ہیں۔انہوں نے اسرائیلی حکومت پر غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے دباوٴ ڈالا جہاں لاکھوں لوگوں کو قحط کا سامنا ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ’غزہ میں بے پناہ مصائب کے پیش نظر وہاں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، حماس کو6 ماہ کیلئے اس معاہدے پر رضامند ہونے کی ضرورت ہے، آئیے جنگ بندی کریں۔‘
واشنگٹن نے اصرار کیا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے اور رمضان کے آغاز تک نافذالعمل ہونے پر زور دے رہا ہے۔

گزشتہ روز حماس کا ایک وفد جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچا تھا جس کو بہت سے لوگوں نے جنگ بندی کیلئے ممکنہ رکاوٹ قرار دیا تھا، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے مجوزہ معاہدے کو اسرائیلی حکام نے قبول کرلیا ہے تاہم اب معاہدے کو قبول کرنے کے لیے گیند حماس کے کورٹ میں ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ چند دنوں کے بعد چھٹے مہینے میں داخل ہو رہی ہے جس میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 70ہزار سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...